7 hours ago
محبت میں مبتلا امریکی لڑکی نوجوان سے شادی کیلیے پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک
|
30 Jun 2025
دیر اپر: پاکستانی نوجوان کی محبت کا شکار امریکی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔
امریکی لڑکی تاحال عشیرئی درہ دیربالا نہیں پہنچی ، تاہم وہ پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد ہی دیر بالا پہنچے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں اور خاندانوں کی مشاورت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کی اس منفرد جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی فیس بک دوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہو۔ اس سے قبل کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں پاکستان آ چکی ہیں، جن میں سے کچھ رشتے کامیاب اور کچھ ناکام بھی ہوئے ہیں
Comments
0 comment