ایرانی ایئرلائن کی پرواز 16 روز بعد مشہد سے کراچی پہنچ گئی
پرواز آئی آر 817 کراچی ایئر پورٹ سے مشہد کیلئے شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی۔

Webdesk
|
30 Jun 2025
کراچی: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایرانی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پہلی پرواز ایران کے شہر مشہد سے کراچی پہنچی۔
ایئرپورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہاکہ ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز 16 روز بعد مشہد سے کراچی پہنچی ہے، ایرانی ایئرلائن کی پرواز آئی آر 816 نے رات گئے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پرواز آئی آر 817 کراچی ایئر پورٹ سے مشہد کیلئے شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایران کا فلائنٹ آپریشن بھی متاثر ہوا تھا، تاہم اب مشہد سے پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
Comments
0 comment