5 hours ago
حکومت نے رات گئے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
|
1 Jul 2025
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے ساتھ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پٹرول 266 روپے 79 پیسے اور ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
یہ اضافہ گزشتہ قیمتوں کے مقابلے میں پٹرول کے لیے 3.2% اور ڈیزل کے لیے 3.9% کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 59 پیسے ہوگا۔
Comments
0 comment