نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ

نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ

کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت 8 مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاتر منتقل ہوں گے۔
نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ

Webdesk

|

12 Dec 2025

کراچی : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کیلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

نادرا نے سندھ میں 16 مقامات پراراضی کی خریداری کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے۔ کرائے کی عمارتوں میں قائم نادرادفاترکو اراضی پر دفاتر میں منتقل کیاجائیگا۔

اراضی کی خریداری کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، جھڈو، میرپورخاص، مانجھند، مٹیاری میں کی جائے گی۔ منتقلی کا فیصلہ کرائے کی عمارتوں میں کم گنجائش اور کم سہولیات کے باعث کیا گیا ہے۔

کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت8مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاترمنتقل ہوں گے۔

ڈیفنس، شاہراہ قائدین، نارتھ ناظم آباد، سیمینزچورنگی، کلفٹن، صدر، لیاری کے دفاترمنتقل ہوں گے۔ ٹنڈوالہیار، چھاچھرو، میرپورساکرو اور میرپوربھٹورو میں بھی اراضی خریدی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!