نگراں سندھ حکومت نے جاتے جاتے بڑی پابندی عائد کردی

نگراں سندھ حکومت نے جاتے جاتے بڑی پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
نگراں سندھ حکومت نے جاتے جاتے بڑی پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2024

سندھ کی نگراں حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ایسی پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے سندھ میں تمام عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور شیشہ اور واپ کی فروخت پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی وسیع تر عوامی مفاد میں ضلع پشاور میں تمام عوامی مقامات بشمول ریستوراں، ہوٹلز، موٹلز، طلباء کی کینٹین اور دیگر عام مقامات پر عائد کی گئی تھی۔

عبوری حکومت نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ سگریٹ نوشی کی ممانعت اور تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے تحفظ کے صحت آرڈیننس 2002 کو نافذ کریں۔ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شیشہ پر پابندی اس سے منسلک صحت کے خطرات اور سگریٹ نوشی کرنے والے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث لگائی گئی۔

واضح رہے کہ شیشہ اور ویپ تمباکو کے استعمال کی ایک متبادل شکل ہیں جو اسکول اور کالج کے طلباء میں مقبول رہی ہیں۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

a

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!