انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح
آفتاب مہمند
|
28 Aug 2024
خیبرپختونخوا میں انپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کی نئی تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں عابد مجید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور انہوں نے فیتا کاٹ کر عمارت کا افتتاح کیا۔
تقریب میں معززین نے شرکت کی جن میں انسپکٹر جنرل آف پریزنز عثمان محسود بھی شامل تھے۔
تقریب کے دوران آئی جی جیل خانہ جات جناب عثمان محسود نے موجودہ جیل انڈسٹری کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس کی توسیع اور ترقی کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے جیلوں کے انفراسٹرکچر کی جدت اور جیل کے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ قیدیوں کے نظم و نسق اور بحالی کو بہتر بنایا جا سکے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات نظام انصاف میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے ہری پور، پشاور اور مردان کے سپرنٹنڈنٹ جیل نجم عباسی اور سنٹرل جیل مردان کے دیگر عملے کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
تقریب کا اختتام خیبر پختونخوا کے جیل نظام میں اصلاحات کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا، جس کا مقصد قیدیوں کے لیے مزید اصلاحی اور انسان دوست نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔
Comments
0 comment