انتخابات میں مبینہ دھاندلی، فضل الرحمان کی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، فضل الرحمان کی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت

پارلیمنٹ میں میری قوت کسی اور کی مرہون منت ہے لیکن جب سڑکوں پر آوٴں گا تو اپنی زور بازو پر آوٴں گا، سربراہ جے یو آئی
انتخابات میں مبینہ دھاندلی، فضل الرحمان کی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یوآئی نے احتجاجی جلسوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے اور مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی اسلام آباد کی جنرل کونسل کے احتجاج سے خطاب کر تے ہوئے کہا ایک بار پھر ہماری خواہش اور آئین کی بالادستی کو کچل دیا گیا ہے،مجھے اب فکر اس بات کی ہے اگر دوالیکشن مسلسل متنازع ہوں تو پھر پارلیمان کی اہمیت کیا ہوگی

سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا ہم جمہورت کے علمبردار ہیں لیکن آئین کی کوئی حیثیت نہیں،یہاں ہمارے پارلیمنٹ کی حاکمیت نہیں ہمارے ملازمین کی حاکمیت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہم کس طرح اس نظام کے ساتھ چلیں گے؟اس کے ساتھ ہی سربراہ جے یو آئی نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں میری قوت کسی اور کی مرہون منت ہے لیکن جب سڑکوں پر آوٴں گا تو اپنی زور بازو پر آوٴں گا،انہوں نے قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکرنے کا بھی اعلان کیا۔

فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ مخلوط حکومت کی سرپرستی دیوار کے پیچھے سے خفیہ قوت کرے گی اور وہی اس ملک کو چلائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ 2018 کے بعد 2024 کا الیکشن شفاف ہوگا مگر ہماری خواہش اور آئینی بالادستی کو کچل دیا گیا۔

فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ براہ راست مداخلت کرکے ایک ایک حلقے سے اپنی مرضی سے نمائندوں کو چنے گی تو وہ عوام کا نمائندہ نہیں ہوگا، ایسی پارلیمنٹ کیسی پارلیمنٹ ہوگی جس کے بارے میں انگلی اٹھے گی کہ اس کو بھی ایجنسیوں نے پاس کیا ہے، جس کو مخالف دیکھا اس کے خلاف کرپشن کے کیس کر دیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!