انتخابی دھاندلی کے خلاف عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان

انتخابی دھاندلی کے خلاف عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان

عمران خان آج رات میں یورپی یونین اور آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے
انتخابی دھاندلی کے خلاف عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف اور یورپی یونین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان اور تصدیق بیرسٹر گوہر نے کی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط میں مذاکرت کو انتخابی دھاندلی کے آڈٹ سے مشرو ط کیا جائے گا، انتخابی دھاندلی کے آزادانہ آڈٹ کے بعد آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے سینٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو انتخابات میں دھاندلی آڈٹ کے ساتھ مشروط کریں گے، آزادانہ آڈٹ کے بعد آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی، جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے، جب فنڈنگ ادارے دیکھتے ہیں جمہوریت نہیں وہ قرض بھی نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی آئی ایم ایف کو کہا تھا کہ فری اینڈ فئیر الیکشن ہونا ضروری ہیں، عمران خان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت جیل میں رکھا گیا ہے، یہ لوگ غاصب کے طور پر ان کرسیوں پر بیٹھیں گے، عوام ان کو چور اعظم کا خطاب دیں گے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ انسداد ہشتگردی عدالت کے جج نے تحریر ی اجازت دی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فون کرکے کہا کہ عمر ایوب کی ملاقات کرائی جائے لیکن ملاقات نہیں کرائی گی،پاکستان میں رول آف لا نہیں ہے تو سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی۔ 

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں وکیل علی بخاری، بیرسٹر عمیر نیازی، احمد اویس، شاداب جعفری شامل ہیں، جبکہ اسد قیصر،عاطف خان، شہرام تراکئی، سمابیہ طاہر، شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گی۔

اڈیالہ جیل میں بیرسٹر علی ظفر سمیت صرف پانچ رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل سکی جبکہ ملاقات کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد رہنماوں اور وکلا کو جیل انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!