نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 12ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا

ویب ڈیسک
|
11 Sep 2025
اسلام آباد کے ایک گھر میں قتل کی جانے والی نور مقدم کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزا کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس کے سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 12ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس باقر نجفی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ ظاہر جعفر نے نظرثانی کیس میں سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ نے مرکزی اپیل خارج کرتے ہوئے ظاہر جعفر کی سزا موت برقرار رکھی تھی۔
Comments
0 comment