نیب عدالت کے جج ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر چلے گئے
جج محمد بشیر عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں
ویب ڈیسک
|
20 Jan 2024
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میڈیکل بنیاد پر لمبی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ و 190 ملیں پاؤنڈز کیسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اپنی ریٹائرمنٹ تک کی چھٹی کی درخواست جمع کرادی۔
محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جج محمد بشیر چھٹی پر چلے گئے تو نیب کیسز لٹک جانے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment