پاک فضائیہ کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاک فضائیہ کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

فضائی حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندوں کو نشانہ بنایا گیا، اموات کا امکان
پاک فضائیہ کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2024

پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے، جس میں اموات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر واقع صوبوں خوست اور پکتیکا میں بالترتیب دو مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔  

ایک سینئر ذریعے نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں دو الگ الگ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں صوبہ پکتیکا میں لامان اور صوبہ خوست میں پاسا میلہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پکتیکا کے لامان میں کمانڈر عبداللہ شاہ کے گھر کو ایک ہی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

 کمانڈر عبداللہ شاہ جو ٹوبگر کے نام سے جانا جاتا ہے جنوبی وزیرستان بالائی کے علاقے شکتوئی کا رہائشی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ذرائع نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر کا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

 دریں اثناء شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر ہونے والے حملے جس کی دو اعلی افسران اور 7 اہلکار شہید ہوئے تھے، میں ملوث 7 عسکریت پسند انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں مارے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!