پاکستان کی جانب سے سیز فائر کیخلاف ورزی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

6 hours ago

پاکستان کی جانب سے سیز فائر کیخلاف ورزی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہرا دیا
پاکستان کی جانب سے سیز فائر کیخلاف ورزی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

ویب ڈیسک

|

29 Oct 2025

پاکستان نے بدھ کے روز غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں متعدد فلسطینی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ نے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کی گئی نئی جارحیت "بین الاقوامی قوانین کی صریح اور سنگین خلاف ورزی" ہے جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

بیان میں پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر اپنی دیرینہ اور اصولی پوزیشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

دفتر خارجہ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!