سوئی سدرن کا رمضان گیس شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ
تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔
Webdesk
|
5 Mar 2026
کراچی: ایل این جی درآمد بند ہونے کے باعث سوئی سدرن نے رمضان گیس شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ سال کا گیس شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ افطار کے لیے گیس دوپہر 3 بجے تا رات ساڑھے 9 تک کھلے گی جبکہ سحری کے لیے گیس صبح 3 بجے تا 9 بجے صبح تک کھلے گی۔
ذرائع سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہاکہ تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment