پاکستان میں مسنگ پرسنز چند ہی بچے ہیں، دیگر ملکوں میں تعداد لاکھوں تک ہے، ترجمان پاک فوج
پاکستان میں مسنگ پرسنز کے 80 فیصد کیسز حل ہوچکے ہیں، پریس کانفرنس
ویب ڈیسک
|
7 May 2024
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ 80 فیصد تک حل ہوگیا ہے اور اب بس چند ہی لوگ بچے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں یہ تعداد لاکھوں میں ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ متعدد افراد دہشت گرد حملوں میں ملوث اور جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل افراد کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کیلیے کوئی جگہ نہیں، انہیں کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کے 80 فیصد کیسسز حل کرلیے ہیں اور اس پر کمیشن بنا ہوا ہے جو اپنا کام کررہا ہے اس کے برعکس کئی ممالک میں لاپتہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
Comments
0 comment