پاکستان نے فضائی آلودگی میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے فضائی آلودگی میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

رپورٹ میں پہلے نمبر پر بنگلادیش اور تیسرے پر بھارت دنیا کے سب سے زیادہ فضائی آلودہ ملک قرار دیے گئے ہیں۔
پاکستان نے فضائی آلودگی میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Webdesk

|

20 Mar 2024

 لاہور: پاکستان کو دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ فضائی آلودگی والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں فضائی آلودگی میں اضافے پر عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے رپورٹ جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پہلے نمبر پر بنگلادیش اور تیسرے پر بھارت دنیا کے سب سے زیادہ فضائی آلودہ ملک قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں نویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور کا پہلا اور فیصل آباد کا دوسرا نمبر ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پشاور کا تیسرا، راولپنڈی کا چوتھا، کراچی کا پانچواں اور اسلام آباد کا چھٹا نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، ایسٹونیا، فن لینڈ، آئس لینڈ، موریشس، نیوزی لینڈ اور گریناڈا 2023ء میں عالمی ادارہ صحت کے معیارات پر پورے اترے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان 2023ء میں دنیا کے تین سب سے زیادہ اسموگ زدہ ممالک میں شامل رہا جہاں ہوا میں ذرّات کی مقدار مجوزہ مقدار سے تقریباً 15 گنا زیادہ رہی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فصلوں کو جلانا، جنگلات کی کٹائی، کارخانوں، گاڑیوں اور اینٹ بھٹوں کا دھواں پاکستان میں فضائی آلودگی کے اسباب ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!