پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

یہ پرواز ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹورچلائیگی
پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

Webdesk

|

9 Sep 2025

کراچی: پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازہوگیا،پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔

ایرانی سفیررضا امیری مقدم نے کہاکہ ایران اورپاکستان میں ہوائی سفرکاجامع ماہدہ طے پاگیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا،تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ یہ پرواز ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹورچلائیگی،دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے،کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

دونوں ملکوں کے عوام،سیاحت سے وابستہ افراد اورکاروباری حلقوں کو مبارکباددیتا ہوں،امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی،ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اورمہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!