پانچ فروری سے 12 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2024
پنجاب میں آئندہ ہفتے تمام سرکاری و نجی اسکول پانچ فروری سے 12 فروری تک بند رہیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ کابینہ نے عام انتخابات کے پیش نظر صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات دینے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بن رہیں گی۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں میں صبح ساڑھے نو بجے تک کی ٹائمنگ تین فروری تک لاگو رہےگی ۔
محسن نقوی کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کی وجہ عام انتخابات کا انعقاد ہے۔
واضح رہے کہ پانچ فروری پیر کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی جبکہ چھ سے 9 تک بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور پھر اسکول آئندہ پیر یعنی 12 فروری کو کھلیں گے۔
Comments
0 comment