پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے طیارہ خریدا، رانا ثنا اللہ کا دفاع

4 hours ago

پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے طیارہ خریدا، رانا ثنا اللہ کا دفاع

اس معاملے پر پروپیگنڈا نہ کیا جائے طیارہ مریم کا ذاتی نہیں بلکہ حکومت کا ہے, رانا ثنا
پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے طیارہ خریدا، رانا ثنا اللہ کا دفاع

Webdesk

|

24 Feb 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے حکومت پنجاب کی جانب سے نئے طیارے کی خریداری کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو بلاوجہ سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ طیارہ صرف وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ذاتی استعمال کے لیے خریدا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر اس معاملے کو محض پروپیگنڈے کے لیے اچھال رہے ہیں، حالانکہ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے اور اس کے پاس ایسے وسائل موجود ہیں کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق طیارہ خرید سکے۔

رانا ثناء اللہ نے وضاحت کی کہ نیا طیارہ کسی ایک شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صوبے کا سرکاری اثاثہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ سرکاری طیارہ تقریباً 25 سے 30 سال سے استعمال میں ہے اور اب اس کی جگہ نئے طیارے کی ضرورت ہے، جبکہ نیا طیارہ آئندہ 30 سے 40 سال تک قابل استعمال رہے گا۔

یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پنجاب کی جانب سے مبینہ طور پر 38 سے 42 ملین ڈالر مالیت کا جدید گلف اسٹریم بزنس جیٹ خریدنے پر سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ طیارہ صرف وزیر اعلیٰ کے ذاتی استعمال کے لیے خریدا جا رہا ہے، جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!