پنجاب کے سرکاری افسران کیلیے 127 لگژری گھر بنانے کا فیصلہ، فی گھر 35 کروڑ میں بنے گا

پنجاب کے سرکاری افسران کیلیے 127 لگژری گھر بنانے کا فیصلہ، فی گھر 35 کروڑ میں بنے گا

یہ پروجیکٹ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بنایا جائے گا، وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
پنجاب کے سرکاری افسران کیلیے 127 لگژری گھر بنانے کا فیصلہ، فی گھر 35 کروڑ میں بنے گا

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرقیادت حکومت نے مبینہ طور پر لاہور میں ایک نیا گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس (جی او آر) پروجیکٹ شروع کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں سرکاری افسران کے لیے تقریباً 127 لگژری گھر بنائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب بورڈ آف ریونیو نے پلان کے لیے صوبائی سربراہ کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھیج دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ درجے کے رہائشی علاقے میں ایک کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے ہر لگژری گھر کی لاگت تقریباً 35 کروڑ (350 ملین) روپے ہوگی۔

تاہم ذرائع کی جانب سے منصوبے کا مجموعی بجٹ نہیں بتایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، نئے GOR پروجیکٹ کا مقصد باصلاحیت افراد کے لیے پبلک سیکٹر میں شامل ہونے اور صوبے کی خدمت کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!