پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے میں کامیاب

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے میں کامیاب

ملک محمد احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے میں کامیاب

ویب ڈیسک

|

25 Feb 2024

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو بڑی کامیابی مل گئی، ملک محمد احمد خان اور ملک ظہیر اقبال چنڑ بھاری اکثریت سے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر کیلیے ووٹںگ ہوئی اور انتخاب میں 322 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ گنتی کے عمل میں دو ووٹ مسترد بھی ہوئے۔

گنتی مکمل ہونے کے بعد سبطین خان نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

ملک احمد خان نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا۔ جس میں مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے  323 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی میں مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ  220 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک ظہیر اقبال چنڑ 103 ووٹ لے سکے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی کامیابی پر لیگی اراکین نے ایوان میں ’شیر آیا ، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے 26 فروری کی شام پانچ بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!