پشاور کے بازار میں دھماکا، اموات چار ہوگئیں

پشاور کے بازار میں دھماکا، اموات چار ہوگئیں

دھماکا ہود بازار میں ہوا،4 افراد جاں بحق
پشاور کے بازار میں دھماکا، اموات چار ہوگئیں

Webdesk

|

10 Mar 2024

پشاور بورڈ بازار کے قریب موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ بورڈ بازار کے قریب کھری موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ یہ بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اس دھماکے میں ملزمان کا ٹارگٹ کیا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف کی پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!