پی ٹی اے کا ٹیکس نادہندگان کی سمز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا ٹیکس نادہندگان کی سمز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کو ایف بی آر کا نوٹی فکیشن موصول
پی ٹی اے کا ٹیکس نادہندگان کی سمز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

2 May 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بلاک کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ترجمان پی ٹی اے نے مؤقف دیا کہ ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے مراسلے کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا مراسلہ بذریعہ ای میل پیر کی شام موصول ہوا جس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اور اس پر فوری عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!