پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے میڈیا کی موجودگی میں ملاقات سے انکار
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے میڈیا کی موجودگی میں ملاقات سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی اور پی ٹی آئی کا وفد تاحال مولانا کی رہائش گاہ نہ پہنچ سکا۔
جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان وفد سمیت پی ٹی آئی وفد کا انتظار کرتے رہے اور پھر واپس اپنی رہائش گاہ چلے گئے۔ اُن کے ساتھ مولانا عبد الغفور حیدری بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے میڈیا کے ہوتے ہوئے ملاقات سے انکار کردیا، پی ٹی آئی ملاقات میڈیا کی موجودگی کے بغیر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے 7 بجے ملاقات کرنے کا کہا تھا جبکہ ملاقات کی تصدیق مولانا فضل الرحمان خود کرچکے تھے۔
Comments
0 comment