پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار
عالیہ شہزاد 9 مئی مقدمے میں مطلوب تھیں، پولیس
Webdesk
|
2 Mar 2024
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ شہزاد سعودی عرب سے واپس لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو انہیں پولیس نے حراست میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق عالیہ شہزاد کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے گرفتار کر کے والٹن تھانے منتقل کردیا۔ جہاں اُن کے خلاف سانحہ نو مئی کے حوالے سے مقدمہ درج ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما 9 مئی مقدمے میں مطلوب تھیں اور وہ گرفتاری سے بچنے کیلیے سعودی عرب چلی گئیں تھیں۔
Comments
0 comment