پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران کا اعلان، پرویز الہیٰ اور شاہ محمود کو اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران کا اعلان، پرویز الہیٰ اور شاہ محمود کو اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران کا اعلان، پرویز الہیٰ اور شاہ محمود کو اہم عہدہ مل گیا

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے چوہدری پرویز الہیٰ کو مرکزی صدر جبکہ شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین مقرر کردیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلے مرحلے میں پارٹی صدور کی تعیناتی کی منظوری دی اور تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر جبکہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین ہوں گے۔

اسی طرح فردوش شمیم نقوی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق احمد غنی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!