پیٹرول کی قیمتیں ہر 7 یا 15 دن بعد مقرر کرنے کی تجویز
Webdesk
|
15 Aug 2026
اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے معاملے پر وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال کردی گئی ہے۔
کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک خدا بخش کاکہناتھاکہ سمری میں مشرق وسطی کی جنگی صورت حال میں کمی کے باعث قیمتیں پہلے کی طرح ہر 7 یا 15 روز بعد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری طرف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیلرز کے مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15 روپے 51 پیسیاضافہ منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے اضافی بوجھ پڑے گا،پیٹرول کیفی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھ جائے گا۔
ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائیگا، پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرمارجن بڑھ کر19روپے96 پیسے ہوجائے گا۔
پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر بنیگا،اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسیفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔
Comments
0 comment