13 hours ago
قائد اعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء گرفتار، ایمان مزاری کی رہائی کی کوششیں
سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے

ویب ڈیسک
|
29 Jul 2025
اسلام آباد: انسانی حقوق کی وکیل ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں پڑھنے والے 72 طلبا کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے۔
تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ گرفتار ہونے والے طلباء کا تعلق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے ہے۔
ایمان مزاری نے مزید بتایا کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وائس چانسلر سے ملاقات کے لیے جا رہی ہیں۔
ان کا مقصد ان طلباء کی رہائی کو یقینی بنانا اور صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے۔
Comments
0 comment