آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، امامت جنرل حافظ سید عاصم منیر نے کروائی

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی نماز جنازہ راولپنڈی کے ریس کورس پارک میں ادا کردی گئی ہے۔
گزشتہ شب کے درمیانے پہر انتقال کرنے جانے والی عظیم شخصیت کی نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزرا، تمام اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
اس کے علاوہ عسکری قیادت اور شہریوں کی بڑی تعداد اور چیف آف آرمی اسٹاف کے عزیز و اقارب نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور خاتون کو الواداع کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ کی امامت کی سعادت حاصل کی۔
Comments
0 comment