ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر کی کمی کے بعد 5110 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
6 Mar 2026
کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 915 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر کی کمی کے بعد 5110 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment