رواں سال عید الفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان
ویب ڈیسک
|
22 Mar 2024
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال عید پر پاکستانیوں کو لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو عید الفطر کے دوران چھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کی امید ہے، جو کہ 10 اپریل سے شروع ہوں گی۔
2019 میں اس وقت کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی رویت سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے قمری کیلنڈر متعارف کرایا تھا۔
کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا، پاکستان بھر میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔
پی ایم ڈی کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان (9 اپریل) کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔ عام طور پر عید کی تعطیلات تہواروں کی تیاریوں کی وجہ سے متوقع تاریخ سے ایک دن پہلے شروع ہو جاتی ہیں۔
حکومت 9 اپریل (منگل) سے 12 اپریل (جمعہ) تک چار روزہ تعطیل کا اعلان کرے گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہے۔
تاہم حکومت کی جانب سے حتمی اعلان پی ایم ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔
Comments
0 comment