روپوش حماد اظہر لاہور جلسے میں پہنچ، پولیس بھی گرفتاری کیلیے متحرک
حماد اظہر نو مئی مقدمات میں نامزد ہیں
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر لاہور جلسہ گاہ پہنچ گئے جبکہ پولیس اُن کی گرفتاری کےلیے متحرک بھی ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق حماد اظہر 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ہیں۔لاہور جلسے میں رہنما حماد اظہر موجود ہیں اور انہوں نے خطاب بھی کیا ہے، حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment