ریلوے کے مسافروں کے لئے بری خبر

Webdesk
|
24 Feb 2025
پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی سے لاہور جانے والے ٹرین مسافروں کے لیے بری خبر آگئی۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس کی گئی سر سید ایکسپریس کی سروس کل سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی چلنے والی سرسید ایکسپریس کل سے معطل کی جارہی ہے۔ سر سید ایکسپریس ٹرین راس لوجسٹک کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔
گزشتہ سال ستمبر میں سر سید ایکسپریس کو بحال کیا گیا تھا۔
ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی تھی جس میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور 1 اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل تھیں جب کہ 8 اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ تھیں۔
ریلویز کے مطابق ایک اعلی سطح کی کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کر رہی تھی، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے، ٹرین میں مسافروں کے لیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر کی گئی، جب کہ ٹرین کے ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکتی تھی۔
Comments
0 comment