سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 10 سال قید کی سزا ہونے کا امکان

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 10 سال قید کی سزا ہونے کا امکان

پنجاب حکومت نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف ریاست کیخلاف سازش کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ذرائع
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 10 سال قید کی سزا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف سخت کارروائی کیلیے پنجاب کی نگراں حکومت نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں انہیں دس سال تک قید کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی لیگل سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا جس میں غیر معمولی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی لیگل کے خط میں سابق کمشنر راولپنڈٰی خلاف ریاست کے خلاف سازش کرنے کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے سی آر پی سی کی دفعات 196 اور 196اے، نفرت پیدا کرنے اور معاشرے کو تقسیم پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 کے تحت امن خراب کرنے سمیت گروہوں میں تقسیم کرنے کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی لیگل نے اپنے خط میں سفارش کی ہے کہ لیاقت علی چٹھہ کے خلاف اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 505، الیکشن ایکٹ 178 کے تحت ووٹنگ کے عمل میں مداخلت، 187 دفعہ کے تحت سرکاری ملازم کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت چٹھہ کے خلاف تمام مذکورہ دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پراسیکیویشن سے مدد لی جائے گی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا جرائم کی سزا ایک سے دس سال قید ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!