صدر کے اعتراض کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب
قومی اسمبلی کا اجلاس صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم نے منظوری دی
ویب ڈیسک
|
28 Feb 2024
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لیے اجلاس کل طلب کرلیا۔
صدر مملکت کے آئینی اعتراض کے باوجود وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے آئینی اور قانونی مشاورت کے بعد اجلاس بلانے کی منظوری دی۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی جس کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس میں اراکین اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور راجہ پرویز اشرف اُن سے حلف لیں گے، اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب اور پھر مرحلہ وار وزیراعظم کا چناؤ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment