صدر کیلیے زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع، وزیراعظم کیلیے شہباز اور عمر ایوب کے منظور

صدر کیلیے زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع، وزیراعظم کیلیے شہباز اور عمر ایوب کے منظور

وزیر اعظم کا انتخاب ہفتے کو ہوگا
صدر کیلیے زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع، وزیراعظم کیلیے شہباز اور عمر ایوب کے منظور

Webdesk

|

2 Mar 2024

اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری کے بعد اب وزارت عظمی کا انتخاب ہونے جارہا ہے جس کیلیے اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔

قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے چناؤ کیلیے ہفتہ 3 مارچ کو ووٹنگ ہوگی، جس میں 336 میں سے 169 ووٹ لینے والا امیدوار اگلا وزیراعظم منتخب ہوگا۔

شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

اُدھر صدر مملکت کے انتخاب کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔

فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کراائے جس پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پرایزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!