صدارتی الیکشن، ووٹنگ کا عمل جاری

صدارتی الیکشن، ووٹنگ کا عمل جاری

صدارتی الیکشن میں آصف زرداری اور محمود خان میں مقابلہ ہے
صدارتی الیکشن، ووٹنگ کا عمل جاری

ویب ڈیسک

|

9 Mar 2024

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے آج (9 مارچ) کو ملک کے 14ویں صدر بننے کا امکان ہے کیونکہ وہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 400 سے زائد قانون سازوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 صدر کے انتخاب کا انتخاب آج ہورہا ہے جس کیلیے ووٹنگ صبح دس سے دوپہر چار بجے تک ہوگی۔

 آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔

 سابق صدر کو پی پی پی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل ہے۔

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور زیریں کے ارکان ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

 اسی طرح انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی آج ہورہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سابق صدر 9 مارچ کو ہونے والے الیکشن میں 400 سے زائد ووٹ حاصل کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!