شاعر احمد فرہاد گمشدگی کیس، آئی ایس آئی اور ایم آئی سیکٹر کمانڈر عدالت میں طلب

شاعر احمد فرہاد گمشدگی کیس، آئی ایس آئی اور ایم آئی سیکٹر کمانڈر عدالت میں طلب

اگر آئندہ تاریخ سے قبل مغوی بازیاب ہو جائے تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے، تحریری فیصلہ
شاعر احمد فرہاد گمشدگی کیس، آئی ایس آئی اور ایم آئی سیکٹر کمانڈر عدالت میں طلب

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر کی گمشدگی کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کمانڈر اور ڈائریکٹر آئی کو 29 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے شاعر احمد فرہاد گمشدگی کیس میں عدالت نے وفاقی وزیر قانون ، سیکرٹری دفاع و داخلہ، سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی، ایم آئی، ڈائریکٹر آئی بی 29 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ  اگر آئندہ تاریخ سے قبل مغوی بازیاب ہو جائے تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ صحافی حامد میر کی جانب سے  پیمرا کے الیکٹرانک میڈیا پر پابندی کے نوٹیفکیشن سے متعلق بتایااٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ عدالت جس کیس میں مناسب سمجھے رپورٹنگ کا حکم دے سکتی ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ مقدمہ اہم نوعیت کا ہے، پاکستانی عوام میں کافی تشویش ہے اس لیے عدالت رپورٹنگ کی اجازت دیتی ہے۔ عدالت نے تمام لاپتہ افراد کے کیسز  کی کاروائی براہ راست نشر کرنے کے  احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں 12 سوالات کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ  پچھلے ایک سال میں کسی بھی درج شدہ مقدمہ میں کسی تفتیشی افسر نے تینوں ایجنسیز کے عملہ، افسران کا بیان قلمبند کیا ہے؟ تینوں ایجنسیوں کے کسی افسر، اہلکار کو اگر شاملِ تفتیش کیا ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہے؟ بتایا جائے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی میں سیکٹر کمانڈرز کے فرائض میں کیا امور شامل ہیں۔ 

عدالت نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے انتظامی امور کے حوالے سے آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے افسران کس ضابطہ اخلاق کے تابع ہیں؟ عدالت نے وفاقی وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!