شاہد خاقان نے ن لیگ پر بجلیاں گرادیں، مقابلے کے لیے میدان میں آگئے
ویب ڈیسک
|
9 Apr 2024
سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما نے اپنی سابقہ جماعت پر بجلیاں گرادیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست کے ساتھ جماعت کی رجسٹریشن کے لیے مطلوب تمام دستاویزات بھی پیش کیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کروارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کی شمولیت کا قوی امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔
ری امینیجنگ پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی جائے گی اور پھر یہ جماعت ایک نئے عمرانی معاہدے کیلیے اپنی جدوجہد کا آغاز کرے گی۔
Comments
0 comment