شہدائے کربلا کو سلام، ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک
|
6 Jul 2025
نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
یوم عاشور کے سلسلے میں ملک بھر میں شب بیداری کے بعد ماتمی جلوس، شبیہ ذوالجناح، تابوت برآمد ہوئے۔
جلوس میں شریک افراد امام حسین اور ساتھیوں کی عظیم قربانی پر انہیں یاد کر کے حالت غم میں سینی کوبی، زنجیر زنی و چھریوں کا ماتم کرتے رہے۔
جلوسوں کی سخت نگرانی کیلیے سیکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں موبائل و انٹرنیٹ سگنل بند کیے گئے ہیں، دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش کے آزادانہ استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ واقعہ کربلا اور محرم کی یاد مساجد میں محافل کا انعقاد کیا جائے گا جسمیں واقعہ کربلا اور درس کربلا کو اجاگر کیا جائے گا۔
Comments
0 comment