شہریار آفریدی کی گرفتاری کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنے کا حکم

شہریار آفریدی کی گرفتاری کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنے کا حکم

ڈی سی اسلام آباد کو صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا
شہریار آفریدی کی گرفتاری کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2024

عدالت نے شہریار آفریدی کی ضمانت اور عدالتی احکامات کے باوجود گرفتاری کے کیس میں عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے کل تک حراست میں لینے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کیس میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کے تحریری حکم میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں ، ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ائیرپورٹ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈی سی اسلام آباد نظر آئے تو گرفتار کرکے پیش کریں۔

عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی اسلام آباد کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

جسٹس بار ستار نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن ملک سے باہر نا جا سکیں، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس، ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل پر ڈالنا یقینی بنائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست کل منظور نہیں کی ، انصاف کے نظام میں رکاوٹ بننے پر کیوں نا ڈی سی اسلام آباد کے خلاف کاروائی کی جائے، کل استثنی کی درخواست منظور نا ہونے کے باوجود آج عدالت پیش نا ہو کر ڈی سی نے بادی النظر میں توہین عدالت کی ، ڈی سی اسلام آباد اس کے باوجود آج عدالت سے غیر حاضر ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!