شانگلہ میں دھاندلی کے خلاف پرتشدد احتجاج، فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان جاں بحق

شانگلہ میں دھاندلی کے خلاف پرتشدد احتجاج، فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان جاں بحق

پی ٹی آئی نے پولیس کی فائرنگ سے چار کارکنان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے
شانگلہ میں دھاندلی کے خلاف پرتشدد احتجاج، فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان جاں بحق

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے پُرتشدد کارکنان نے احتجاج کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے چار کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے سوات کے علاقے شانگلہ الپوری میں احتجاج کیا۔

مظاہرین کو پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اس دوران پُرتشدد مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو نذر آتش بھی کردیا۔ 

پولیس کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کی جھڑپیں اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، جس میں متعدد طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے چار کارکنوں کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

احتجاجی مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ نے نتائج میں دھاندلی کر کے ن لیگ کے امیدوار امیر مقام کر کامیاب کروایا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!