اسحاق ڈار کو پھر وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ، کابینہ میں اور کون ہوگا؟

اسحاق ڈار کو پھر وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ، کابینہ میں اور کون ہوگا؟

اسحاق ڈار کے علاوہ خواجہ آصف، احسن اقبال، سردار یوسف اور انوشہ رحمان بھی کابینہ کا حصہ ہوں گی
اسحاق ڈار کو پھر وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ، کابینہ میں اور کون ہوگا؟

Webdesk

|

5 Mar 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نئی وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انوشہ رحمان، خواجہ آصف سمیت دیگر رہنما بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے کابینہ کی تشکیل نو کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دو روز کے اندر کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ، خواجہ آصف کو وزیر دفاع، سردار یوسف کو وزیر مذہبی امور اور انوشہ رحمان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے احسن اقبال کو وزارت داخلہ یا منصوبہ بندی اور عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات کو نشریات بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو کوئی اور اہم عہدہ ملنے کی صورت میں نجی بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ مقرر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت دے دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جمعرات کو تمام اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کو وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!