شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے معذرت کرلی

شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے معذرت کرلی

شیر افضل مروت نے آئندہ متنازع بیان نہ دینے کی بھی یقین دہانی کروادی
شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کور کمیٹی سے متنازع بیانات دینے پر معذرت کرلی اور آئندہ ایسے بیانات نہ دینے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس انصاف ہاؤس میں قائم مقام چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز گل نے بھی ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔ 

کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے روکا اور ہدایت کی کہ ایسے بیانات کی وجہ سے پارٹی کو سیاسی طور پر بڑا نقصان پہنچا ہے لہذا اس سے گریز کیا جائے۔

شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی گوہر کو کور کمیٹی نے متنازع بیانات آئندہ نہ دینے کی ہدایت کی جس پر شیر افضل مروت نے معذرت کرتے ہوئے آئندہ کوئی بیان نہ دینے کی یقین دہائی کروائی۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کے کیسز پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی نے ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک اور تیس مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آئندہ تمام فیصلے کور کمیٹی کے ذریعے اور منظوری سے ہی ہوں گے۔ پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!