اسکول طالب علموں کیلیے خوشخبری، امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا

اسکول طالب علموں کیلیے خوشخبری، امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا

چوتھی اور پانچویں جماعت کا نیا امتحانی شیڈول بھی جاری
اسکول طالب علموں کیلیے خوشخبری، امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

محکمہ تعلیم سندھ نے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا جس کے تحت اب پرچے رمضان المبارک کے بعد جبکہ نیا تعلیمی دور اگست سے شروع ہوگا۔

حکومت سندھ اسکولز ایجوکیشن کراچی ریجن نے پرائمری کے نئے تعلیمی سال 2024 کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں اسکولوں کے لیے نئے تعلیمی سیشن 2023-2024 کا آغاز یکم اگست 2024 سے ہوگا جبکہ پہلی سے تیسری جماعت کے طلبا کو اگلی کلاسوں میں بغیر امتحانات کے ترقی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول مارچ سے اپریل میں کردیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ رمضان المبارک کا آغاز ہے۔ شیڈول کے مطابق پرائمری اسکولوں کے سالانہ امتحانات رمضان کے بعد 18 اپريل سے منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے ساتھ امتحانات کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا جس کے تحت سوالیہ پرچہ 60 فیصد وضاحتی اور 40 فیصد معروضی سوالات پر مشتمل ہوگا جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک منائی جائیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!