سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج واصل جہنم

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج واصل جہنم

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج واصل جہنم

Webdesk

|

24 Oct 2025

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فتنہ خوارج  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  8 بھارتی خوارج کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا ہیکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید  فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا،  دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں کے  خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھیں گے، ملک سے غیرملکی سر پرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے فتنے کو  جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

ٹانک میں فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!