اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم جردیے

1 hour ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم جردیے

عدالت نے مقدمات کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم جردیے

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات ختم کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی، جس دوران عمران خان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ اپیلیں دائر کرتے وقت رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ مختلف تکنیکی بنیادوں پر اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں وکالت نامے کی مدت اور دستاویزات کی ترتیب شامل تھی۔

عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں اپیلوں پر موجود اعتراضات ختم کرنے کی اجازت دے دی اور باقی اعتراضات دور کرنے کے لیے سات دن کی مہلت بھی دے دی۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں بھی منظور کرلیں۔

سماعت کے موقع پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ دونوں درخواستیں منظور ہوچکی ہیں اور فریقین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کیس میں الزام تھا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ملنے والے قیمتی زیورات کو قواعد کے خلاف اپنے پاس رکھا گیا۔

اب عدالت کی جانب سے اعتراضات ختم ہونے کے بعد اپیلوں پر باقاعدہ سماعت کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!