اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو ریلیف، اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو ریلیف، اجازت مل گئی

عمران خان کی جانب سے درخواست کی پیروی شیر افضل مروت نے کی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو ریلیف، اجازت مل گئی

Webdesk

|

26 Feb 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل میں وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انی پی ٹی آئی کی وکلاء سے پرائیویسی اور اکیلے میں ملاقات کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی اور جیل انتظامیہ کو پرائیویسی میں ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی ملاقات کے دوران کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہوگا۔

عدالت نے وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران کاغذات اور پینسل لے جانے کی بھی اجازت دے دی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کریں گے، اس لیے ساری درخواستیں نمٹا رہے ہیں اور مستقبل میں کوئی درخواست دائر نہ کی جائے۔

شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ وکلاء سے ملاقات کے دوران دو جیل اہکار زبردستی موجود ہوتے ہیں، جیل انتظامیہ نئے پارٹی ممبران، نو منتخب اراکین سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی۔ عدالت نے عمران خان کی سیاسی معاونین سے بھی ملاقات کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!