سموسے فروش کی دو بیٹیوں نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کر لیا
Webdesk
|
17 Mar 2024
سندھ کے شہر ٹنڈو جام میں سموسے فروش کی دو بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) میں 17ویں گریڈ میں آفیسر بننے کے لیے امتحان پاس کر لیا ہے۔
ٹنڈو جام کی سڑکوں پر سموسے بیچنے والے 45 سالہ حبیب انصاری کو ان کی دو بیٹیوں جن کا نام ڈاکٹر صباحت اور ڈاکٹر صدف انصاری ہے پر فخر ہے۔
صباحت اور صدف انصاری سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک میں 17ویں گریڈمیں ڈاکٹر بنی ہیں۔ دونوں لڑکیوں نے اپنے والد کو تعلیم دلانے کے لیے ان کی محنت کی تعریف کی۔
انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلائیں۔ ادھر حبیب انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اپنی بیٹیوں کی محنت پر فخر ہے۔
حبیب انصاری نے کہا کہ اگرچہ ان کی بیٹیاں افسر بن چکی ہیں لیکن وہ سموسے بیچنے کا کام جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment