سندھ حکومت کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان

سندھ حکومت کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان

سندھ حکومت 10 ٹرک راشن بیگز کے بھیجے گی، مراد علی شاہ
سندھ حکومت کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

کراچی: سندھ حکومت نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے یہ فیصلہ دونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور مشکل کی گھڑی میں یکجہتی کا مظہر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے براہ راست رابطہ کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے فوری طور پر چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ضرورت کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ خیبرپختونخوا روانہ کیے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ نے 10 ٹرکوں پر مشتمل راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیائے خور و نوش بھی فوری طور پر خیبرپختونخوا بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ اس امداد کا مقصد سیلاب متاثرین کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ "سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ ایسے کڑے وقت میں تمام پاکستانیوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!