سندھیوں کے خلاف نازیبا تبصرے پر صحافی رضی دادا کی نوکری گئی

سندھیوں کے خلاف نازیبا تبصرے پر صحافی رضی دادا کی نوکری گئی

پی ٹی وی کی جانب سے رضی دادا کی ملازمت سے برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا
سندھیوں کے خلاف نازیبا تبصرے پر صحافی رضی دادا کی نوکری گئی

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2025

یوٹیوبر اور قومی ٹیلی ویژن کے اینکر رضی دادا کو سندھیوں سے متعلق ایک وہ لاگ کرنا مہنگا پڑھ گیا۔

رضی دادا نے پنجاب میں ہونے والی بارشوں اور اسکے سدباب کے حوالے سے ویڈیو بناکر شیئر کی جس میں سندھی قوم کو بندر جیسے الفاظ کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رضی دادا نے ڈیمز یا کیناکوں پر بات کی اور سندھ کے لوگوں کو بندر اور گندی نسل کا قرار دیا تھا۔

اس ویڈیو مین وہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور اسکی وجوہات پر بات کررہے تھے جس میں انکا کہنا تھا کہ ایک نہر بنانے کیلیے کھڑے ہو تو یہ گندی نسل کے لوگ بندر کی طرح اچھل اچھل کر شور مچاتے ہیں۔

اس بیان کر سوشل میڈیا صارفین شدید نالاں ہوئے اور انہوں نے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مریم نواز نے اس کو سراہتے ہوئے ویڈیو ٹویٹر پر کوٹ کر کے شیئر کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!